اگر ہم موجودہ دور میں پسماندہ قوموں کی پسماندگی کا سبب تلاش کرنے کی کوشش کریں تو سب سے زیادہ ذمہ دار وہ لوگ دکھائی دیتے ہیں جو اپنی ہوس کی خاطر معصوم لوگوں کے جزبات سے کیھلتے ہیں ,معصوم لوگوں کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں -
میری نظر میں ہر وہ شخص معصوم ہے جو اپنی غربت کو ختم کرنے کے لیے پیش کردہ خوابوں کا سہارا لے رہا ہے, مداری کا کام اپنے فریب کے جھانسے میں لاوارث طبقے کو گمراہ کرنا ہوتا ہے اصل میں لاوارث طبقے ہمارے ملک میں دو طرح کے ہیں ایک وہ جو محنت کے بغیر اپنی حالت بدلنا چاہتا ہے نمبر دو وہ جو خوابوں خیالوں کی دنیا میں مست ہے, یہی مسئلہ ہماری نوجوان نسل کا ہے جو بہت عرصے سے ہوس مند مداری کے جھانسے میں ایک عشرے سے مہذہب سے غیر مہذہب ہوئی ہے -
اہلِ ہوس تو خیر ہوس میں ہوئے ذلیل،
وہ بھی ہوئے خراب محبت جنہوں نے کی
(احمد مشتاقؔ)
مداری بہت ذہن شخص ہوتے ہیں وہ لوگوں کی معصومیت کا فائدہ اٹھاتے ہیں وہ ہمیشہ جھوٹے خواب بیچتے ہیں ہر بار اپنے تیور بدلتے رہتے ہیں یہاں کے مداری کے دو بالغ لڑکے سیاسی کدورتوں سے پاک نانا کے ملک میں آرام و چین کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہیں نہ سوشل میڈیا کا شوق ہے نہ وہ اپنے پرائے کو گالیاں دیتے ہیں نہ وہ اپنے مداری باپ کے جھانسے میں آتے ہیں وہ دساور میں دل بہلاتے موج مستیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں یہاں وطن عزیز کا ہر بچہ جس کی عمر کیھلنے کودنے کی ہے وہ ہر جگہ سیاست پر بات کرتا دکھائی دیتا ہے پہلے تو پولیٹیکل سائنس کے طالب علم ایسے موضوعات پر کبھی کبھی من مارتے تھے اب تو آٹھویں, نویں, دسویں, گیارھویں اور بارھویں کلاس کا بچہ من کو بھی اور خود بھی کو مار رہا ہے اپنا مستقبل غیر ضرور سمجھتے ہوئے خود کو تباہ و برباد کر رہا ہے, اپنی صلاحتیوں کا صییح استعمال کرنے کی بجائے اپنے جزبات کے ہاتھوں غلط استعمال ہورہا ہے, تہذیب ختم ہو چکی ہے بد تہذیبی عروج پر ہے ہر جگہ سیاسی بحث کا سلسلہ جاری ہے, قوم کے کچھ نا سمجھ بچوں کو مداری شخص تباہ کر رہا ہے -
نام نہاد صحافی افراد جو کچھ عرصے سے میڈیا ٹاک شو پر متعارف کرائے گئے تھے وہ روزانہ شام کو سات بجے سے رات گیارہ بجے تک طوفان بدتمیزی کرتے دکھائی دیتے تھے ان میں اکثریت دساور کو بھاگ گئ ہے کیوں کہ قوم جاگ گئ ہے اب چورن بیچنے کے سارے ذرائع ختم ہوگئے ہیں اگر آج آپ دنیا کے میڈیا کا جائزہ لیں تو دنیا بھر میں اور طرح کی خبریں سننے کو ملیں گی یہاں کا میڈیا سیاست پر زیادہ گفتوشنید کرتا دکھائی دیتا ہے, نیشنل میڈیا کی یہ ذمہ داری ہونی چائیے کہ خوامخواہ سیاسی معاملات کو ہوا نہ دے حساس اداروں کا احترام کرے, ہماری بدقسمتی یہ بھی ہے کہ ہماری عدالتیں سیاسی معاملات اور انتظامیہ معاملات میں ٹانگ اڑا دکھائی دیتی ہیں ,عدل کے حوالے سے نہ ہم اعتدال پسند ہیں نہ ہماری عدالتیں انصاف پسند ہیں بلکہ آج کل تو شخصیت پسند ہیں منصف صرف فیصلوں میں مصنف دکھائی دیتے ہیں ,قوم سائفر سے پوشیدہ امدادی تخریب کاریوں سے آگاہ ہوچکی ہے ہر جھوٹ نے اپنی معزولی ظاہر کردی ہے ذہنی معزول افراد ابھی بھی سہولت کار بنے ہوئے ہیں ان میں زیادہ کا تعلق اب صرف انصاف کے محکمے سے ہے مداری شخص نے اپنی کم ظرفی کا مظاہر کرتے ہوئے اپنی ہوس میں اس قدر آگے چلا گیا ہے کہ اسے ہر طرف اندھیرا دکھائی دے رہا ہے اس نے 9مئی کو ہر پاکستانی کے دل پر وار کیا ہے 9مئی کے واقعات سے ہر پاکستانی دکھی ہے لوگ چاہتے ہیں کہ حملہ کرنے والے ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کل کو کوئی جتھہ یہ جرأت نہ کرسکے -